Live Updates

رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کی گاڑی حادثے کا شکار

حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، پی ٹی آئی رہنما حادثے میں محفوظرہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 جون 2018 19:33

رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کی گاڑی حادثے کا شکار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) :رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، پی ٹی آئی رہنما حادثے میں محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایسے میں متعلقہ اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف اس وقت بطور خاص ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعے کا شکار ہیں جس کے باعث مرکزی و ذیلی قیادت ان مسائل پر غالب آنے کے لیے سر جوڑکر بیٹھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا پاکستان تحریک انصاف کو ہے۔

بنی گالہ گزشتہ دنوں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کارکنان کے گھیرے میں بھی رہ چکا ہے۔تاہم اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سر جوڑ لئیے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بنی گالہ میں موجود ہے۔اس موقع پر بنی گالہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما نعیم الحق کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو رہی ہے۔خبر کے مطابق گاڑی کو حادثہ بریک فیل ہو نے کے باعث پیش آیا۔تیزرفتاری کے باعث نعیم الحق کی گاڑی بیرئیر سے جا ٹکرائی تاہم نعیم الحق اس حادثے میں محفوظ رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات