سندھ اسپورٹس بورڈآل پاکستان غلام محمد خان مہر قومی باکسنگ چیمپیئن شپ،سندھ نی4گولڈ میڈل اور تین سلور میڈلز کے ساتھ فاتح ٹرافی جیت لی

پیر 25 جون 2018 21:06

سندھ اسپورٹس بورڈآل پاکستان غلام محمد خان مہر قومی باکسنگ چیمپیئن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان سردار غلام محمد خان مہر میموریل باکسنگ ٹورنامنٹ میں سندھ نی4گولڈ میڈلز اور تین سلور میڈلز کے ساتھ فاتح ٹرافی جیت کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ڈھرکی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سی80سے زائد باکسرز نے شرکت کی۔

فائنل کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈھرکی نعیم احمد شہتو تھے سیکریٹری باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق40 کے جی میں سندھ کے واجد علی پٹھان نے اسلام آباد کے ماجد علی کو،52 کے جی میں احمد علی آفریدی( سندھ وائٹ) نے وسیم احمد( سندھ گرین) کو،60 کے جی میں یوسف( سندھ وائٹ) نے عبدالجلیل(بلوچستان) کو69 کے جی میں لال محمد( بلوچستان) نے ایاز( سندھ گرین) کو،81 کے جی میں شبیر علی( بلوچستان) نے عقیل جمیل( اسلام آباد) کو،91 کے جی میں واجد علی( سندھ گرین) نے طاہر محمود( سندھ وائٹ) کو جبکہ91+ مین یاسر جمیل( سندھ گرین) نے ولی محمد اسلام آباد کو شکست دے کر گولڈ میڈلز حاصل کئے، ججز کے فرائض گل حسن، نادر خلجی، محمد اکبر،محمد وسیم اور عبدالمجید سومرو نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈھرکی نعیم احمد شہتو نے اصغر بلوچ، خاور دین( کوچ) چیئرمین ریفری ججز کمیٹی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز،ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔