بدعنوانی کیخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہیگا، جسٹس(ر) جاوید اقبال

کچھ لوگ چاہتے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ وہ سیاسی شہید بن جائیں،تمام کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر ہونگی، چیئرمین نیب

پیر 25 جون 2018 20:51

بدعنوانی کیخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہیگا، جسٹس(ر) جاوید اقبال
اسلام آباد / لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کیخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہیگا، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ وہ سیاسی شہید بن جائیں، تمام کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر ہونگی۔

(جاری ہے)

لاہور میں نیب کمپلیکس کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کیخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہیگا، نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاستدانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ سیاسی شہید بن جائیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا، تمام کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا ہے کہ نوٹس کے باوجود وہ نیب نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے میگا کرپشن مقدمات کو فائلوں سے نکالا اور ان کی گرد صاف کی اور میگا کرپشن مقدمات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔