عوام مردم شماری کی تصدیق کیلئےکسی سےمعلومات شیئرنہ کریں،پاک فوج

کچھ افراد مسلح افواج کےاہلکاربن کرعوام کوکالزکررہےہیں،کالزمیں شناختی کارڈزاوربینک اکاؤنٹس کی تفصیل پوچھی جارہی ہے،جعلی کالزکی اطلاع یواے این1135اور1125پرکی جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکاعوام کوپیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 19:16

عوام مردم شماری کی تصدیق کیلئےکسی سےمعلومات شیئرنہ کریں،پاک فوج
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) : پاک فوج نے عوام کوجعلی اہلکاروں کی وارداتوں سے آگاہ کیا ہے کہ کچھ افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کرعوام کوکالزکررہے ہیں، فون کالز میں مردم شماری کیلئے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل پوچھی جارہی ہے، عوام ذاتی معلومات شیئر نہ کریں، جعلی کالزکی اطلاع یواے این 1135اور 1125پرکی جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ملک بھر کی عوام کو اپنے پیغام میں آگاہ کیا ہے کہ کچھ افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کرعوام کوکالزکررہے ہیں۔

فون کالزکے دوران عوام سے مردم شماری تصدیق کے نام پرمعلومات لی جارہی ہیں۔کالز میں شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل پوچھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج کی جانب سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جارہی ہیں۔عوام کوخبردار کیا جاتا ہے کہ ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج نے مردم شماری کے تناظر میں تصدیق کرنے کی کوئی مہم شروع نہیں کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عوام جعلی اہلکاروں سے ہوشیار رہیں۔جعلی ٹیلیفون کالز آنے کی صورت میں پاک فوج کواطلاع دی جائے۔عوام یواے این 1135اور 1125پرکال کرکے آگاہ کریں۔دریں اثناں ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سلامتی اور انتخابات کے انعقاد کیلئے سکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کودورہ کابل پراعتماد میں لیا۔

آرمی چیف نے افغان صدر اور دیگراعلیٰ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پربھی نگراں وزیراعظم کوبریفنگ بھی دی۔ملاقات میں عام انتخابات کیلئے سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فوج کاکردار اہم ہوگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کروائی کہ فوج انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کو ممکن بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔