Live Updates

ایک زرداری سب پہ بھاری ، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی 3 تگڑی وکٹیں اڑا لیں

این اے 86 سے پاکستان تحریک انصاف کے فخر عمر لالیکا،پی پی 66 سے ناصر تارڑ اور پی پی 67سے ناصر گوندل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 جون 2018 19:15

ایک زرداری سب پہ بھاری ، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی 3 تگڑی وکٹیں اڑا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) :ایک ذرداری سب پہ بھاری ، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی 3 تگڑی وکٹیں اڑا لیں۔ این اے 86 سے پاکستان تحریک انصاف کے فخر عمر لالیکا،پی پی 66 سے ناصر تارڑ اور پی پی 67سے ناصر گوندل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کافی قسمت کی دھنی ثابت ہوئی ہے جس میں گزشتہ ایک سال میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت متعدد جماعتوں کے سیاسی نام شامل ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبر بھی گردش کر رہی تھی کہ خفیہ ہاتھ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی امیدواروں پر دباو ڈالا جارہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں جس کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کافی پریشان تھی ۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے خفیہ ہاتھ کو تگڑا جواب دے دیا۔ایک ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی تین تگڑی وکٹیں اڑا لیں۔

این اے 86 سے پاکستان تحریک انصاف کے فخر عمر لالیکا،پی پی 66 سے ناصر تارڑ اور پی پی 67سے ناصر گوندل نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق تینوں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے ہیں۔جلد ہی تینوں رہنما آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات