ماضی میں نیب ہیڈکوارٹرکوبارود سےاڑانےکی دھمکی دی گئی،چیئرمین نیب
عوام میں شعورآچکا ہے نیب کوبم سےاڑانے سےکچھ نہیں ہوگا، بدعنوانی کیخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہے گا، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کا افسران سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 18:45
(جاری ہے)
ہمیں خدا کا خوف دل میں رکھ کرفیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اب قانون کی حکمرانی کاوقت آگیا ہے۔
نیب اافسران صرف کام اور کام پرتوجہ دیں ،نیب افسران قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں۔کرپٹ افراد کوکیفرکردار تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا کہ وہ نیب میں نہیں آتے۔چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے کہاکہ ملکی سیاست پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نیب چند لوگوں گرفتار کرے اور وہ سیاسی فائدہ اٹھائیں۔ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس کا کسی کوفائدہ ہو۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران گرفتاری سے کسی کوفائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔جس کی گرفتاری ضروری ہوئی اس کوگرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں سب کی عزت کا خیال رکھا جائے گا۔ ملکی مفاد کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہ کرپشن پہلے برداشت کی ہے نہ اب برداشت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں نیب ہیڈکوارٹرز کوبارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔عوام میں شعور آچکا ہے نیب کوبم سے اڑانے سے کچھ نہیں ہوگا۔بدعنوانی کیخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہے گا۔زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی ایک شخص کوموردالزام نہیں ٹھہراتی۔پنجاب کی 56کمپنیوں میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔صاف پانی کمپنی کیس کا نوٹس سپریم کورٹ نے لیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے پرممنون ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.