پاکستان کے عوام 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) کو بھرپور اکثریت دے کر اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دینگے ‘احسن اقبال
دشمن پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں اور وہ ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیںپاکستان اس وقت تک آزاد ، خودمختار اور ترقی یافتہ نہیں ہو سکتا پاکستان کے عوام کا مقدر آئین ، جمہوریت اور ووٹ کی عزت میں ہے اور اس الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو زیادہ اکثریت میں کامیاب کرکے عوام کی حرمت کو بحال کروائیںگے‘کارنر میٹنگز سے خطاب
پیر 25 جون 2018 19:42
(جاری ہے)
پاکستان کے عوام 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو بھرپور اکثریت دے کر اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
جسے اللہ تعالی کی ذات عوام کے دلوں میں بسا دے اسے کوئی بھی عوام کے دلوں سے نکال نہیں سکتا۔عوام کی بھر پور حمایت سے انشاء اللہ مجالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں بدامنی ، جہالت ، لوڈشیڈنگ کے اندھیرے تھے مسلم لیگ ن نے قوم کو ایک نئی امید دی اور ترقی کے راستے پر ڈال دیا جس کا اعتراف آج ساری دنیا کر رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مشرقی پاکستان اس لیے ہم سے علیحدہ ہو گیا کہ ہم نے عوام اور جمہور کے فیصلے اور راج کو نہیں مانا۔ مشرف بلوچستان کو پاکستان سے کاٹ گیا تھا یہ نواز شریف کا ہی کمال ہے کہ بلوچستان کی حکومت قوم پرست جماعتوں کو دی اور ڈکٹیٹر کے لگائے گے زخموں پر مرحم رکھا۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آکر تین سالوں میں بجلی کے دس ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے جبک 66 سالوں صرف سولہ ہزار میگاواٹ پیدا کئے گئے۔ دہشت گردی کی کمر توڑ کر امن کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس پاکستان میں ایک روپیہ کی سرمایہ کاری کے لیے کوئی تیار نہیں تھا مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی بدولت سی پیک کے ذریعے چین نے اربوں ڈالر کے منصوبے لگائے۔ سی پیک کے منصوبے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں کہ اور مخالفین سمجھتے ہیں کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو کوئی نواز شریف کو ہرا نہیں سکے گا۔ عوام ان سازشوں کا بدلہ 2018 میں بھرپور اکثریت سے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو کامیاب کرکے لیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے مالک بیس کڑوڑ عوام، اس کے مزدور، کسان ، نوجوان، استاد، خواتین، اور بزرگ ہیں - کمروں میں بیٹھ کر سازشیں کرنے والے چند افراد پا کستان کے مالک نہیں۔ ہم "اصل پاکستان" بنانا چاہتے جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہے جس میں امن ، بھائی چارے، رواداری سے خوشحالی سے زندگی بسر کر سکیں، پاکستان کو70 سالوں میں قائد اعظم کا پاکستان نہیں بننے دیا گیا۔ نواز شریف کا عزم اب قائد اعظم کا اصل پاکستان بنانا ہے جس میں عوام اس کے حقیقی مالک ہوں - انہوں نے کہا کہ زرداری کو پانچ سال دئیے گئے کہ وہ لوٹ مار کرے لیکن نواز شریف کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پانچ سال کام کرنے نہیں دئیے گئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.