بولی ووڈ اداکارائوں نے کیریئر میں دیگر فیلڈز پر بھی کام شروع کردیا

امید ہے 2020ء تک مجھے چند اسکرپٹس ملے ہیں، جو کہ مکمل ہیں، امید ہے آنے والے سالوں میں فلموں کی ہدایات جاری کردونگی ، سونم کپور

پیر 25 جون 2018 19:30

بولی ووڈ اداکارائوں نے کیریئر میں دیگر فیلڈز پر بھی کام شروع کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) بولی وڈ اداکارائیں اداکاری کے علاوہ اب اپنے کیریئر میں اور بھی بہت سی فیلڈز میں کام کررہی ہیں۔جیسے پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما فلموں کی پروڈکشن کررہی ہیں، دپیکا پڈوکون اداکاری کے ساتھ ساتھ ملبوسات ڈیزائن کررہی ہیں اور اب سونم کپور کو امید ہے کہ وہ اداکاری کے ساتھ جلد کسی فلم کی ہدایت کاری کریں گی۔

سونم کپور نے دراصل اپنے کیریئر کا آغاز اداکاری سے نہیں بلکہ اسکرین کے پیچھے کام کرنے سے ہی کیا تھا، وہ ہدایت کار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر رہ چکی ہیں۔جس کے بعد انہوں نے 2007 میں سنجے لیلا کی فلم سانوریا کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا۔فلموں کی ہدایات کے حوالے سے سونم کپور نے بتایا کہ مجھے چند اسکرپٹس ملے ہیں، جو کہ مکمل ہیں، امید ہے آنے والے سالوں میں فلموں کی ہدایات دوں۔

(جاری ہے)

سونم نے مزید کہا کہ 2018 بھی گزر رہا ہے، اس لیے مجھے امید ہے میں 2020 تک کسی فلم کی ڈائیریکشن کروں گی، میں اداکاری بھی کرتی رہوں گی، لیکن اس فلم میں نہیں جس کو میں خود ڈائیریکٹ کروں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بولی وڈ کے کئی نامور ہدایت کاروں نے ان کے کام کو سراہا اور انہیں فلموں کی ہدایات دینے کا مشورہ دیا۔سونم کپور نے بتایا کہ چاہے سنجے لیلا بھنسالی ہوں، آنند ایل رائے ہوں، آر بالکی ہوں یا رام مادھون، جس جس ہدایت کار کے ساتھ میں نے کام کیا ہے، ان سب نے مجھ سے کہا کہ میں فلم ڈائیریکٹ کروں، لیکن ابھی ایسا نہیں ہوپائے گا، کیوں کہ میں کام کر کر کے بہت تھک چکی ہوں، مجھے فلموں کی ہدایات دینے کے لیے کچھ وقت کی ضرورت ہوگی۔۔

متعلقہ عنوان :