شہباز شریف نے لاہور سے مسلم لیگ ن کے تین ناراض رہنمائوں کو منانے کیلئے پرویز ملک کو ٹاسک سونپ دیا

پیر 25 جون 2018 19:05

شہباز شریف نے لاہور سے مسلم لیگ ن کے تین ناراض رہنمائوں کو منانے کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور سے مسلم لیگ ن کے تین ناراض رہنمائوں کو منانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کو ٹاسک سونپ دیا ہے اس حوالے سے پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ناراض رہنماء سید زعیم قادری ،چوہدری عبدالغفور اور فرزانہ بٹ شامل ہیں واپس پارٹی میں آجائیں مسلم لیگ ن لاہور ن لیگ کے ان ناراض رہنمائوں کا پارٹی میں واپس آنے پر پھولوں کے ہار پہنار کر استقبال کریگی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی سے ناراض ہونے والے مذکورہ رہنماء میرے بیٹے اورماں جیسی ہیں واضح رہے کہ مذکورہ تینوں ن لیگی رہنمائوں نے پارٹی کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کو خیر آباد کہہ رکھا ہے۔