نوازشریف مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت جواب جمع نہ کرا سکی

عدالت نے 8 اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی

پیر 25 جون 2018 19:00

نوازشریف مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ پاکستان کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا گیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبرکوجواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے سزا سے بچنے کے لیے وہ ملک سے فرار ہو جائیں گے۔وفاقی کابینہ کی مداخلت کے باعث ابھی تک نواز شریف مریم اور دیگر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ کسی بھی شہری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے ۔ وزارت داخلہ کے ای سی ایل سے متعلق فیصلوں میں وفاقی کابینہ کی مداخلت اور اجازت غیر آئینی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے ۔