پیف کے پرائیویٹ پاٹنرز سکولز کے نمائندوں کا چیف جسٹس سے پیف کے زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 25 جون 2018 18:29

پیف کے پرائیویٹ پاٹنرز سکولز کے نمائندوں کا چیف جسٹس سے پیف کے زیادتیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائو نڈیشن کے پرائیویٹ پاٹنرز سکولز کے نمائندوں نے چیف جسٹس سے پیف کے زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،لاکھوں ٹیچرز کو عید پر بھی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی،ایم ڈی پیف کو فوری طور پر بطرف کیا جائے،پنجاب میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے،سکول پرنسپل کے تذلیل اور غیر قانونی جرمانے معمول بن چکا ہے،اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پورے پنجاب یں پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے اور مکمل ہڑتال کرینگے،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر الیاس ولی،چوہدری مقصود،میاں آصف ،فیصل عدنان اور میاں ریاض نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا پیف انتظامیہ 28لاکھ بچوں ،ڈیڑھ لاکھ اساتذہ اور ہزاروں پاٹنرز تعلیمی اداروں کا مستقبل تباہ کررہا ہے،پاٹنرز کی بر وقت ادائیگیاں نہیں کی جا رہی،عید کے موقع پر بھی ادائیگی نہیں کی گئی،لہذا چیف جسٹس آف پاکستان اور نگران حکومت سے مطالبہ ہے ایم ڈی پیف کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ان کو فوری بطرف کیا جائے۔