الیکشن میں گرفتاری کرکےکسی کوفائدہ نہیں پہنچائیں گے،چیئرمین نیب

کچھ لوگ چاہتے ہیں نیب چند لوگوں گرفتار کرے اور وہ سیاسی فائدہ اٹھائیں،جس کی گرفتاری ضروری ہوئی اس کوگرفتار کیا جائے گا،ہمارا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں سب کی عزت کا خیال رکھا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کا افسران سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 17:43

الیکشن میں گرفتاری کرکےکسی کوفائدہ نہیں پہنچائیں گے،چیئرمین نیب
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) : چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران گرفتاری سے کسی کوفائدہ نہیں اٹھانے دیں گے،کچھ لوگ چاہتے ہیں نیب چند لوگوں گرفتار کرے اور وہ سیاسی فائدہ اٹھائیں،جس کی گرفتاری ضروری ہوئی اس کوگرفتار کیا جائے گا،ہمارا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں سب کی عزت کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے آج یہاں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے۔

میگاکرپشن کیسز کئی سال سے بند پڑے تھے۔وقت آنے پربتاؤں گا کہ کتنے ارب کرپشن کی نذرہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت 90ارب ڈالر سے زائد کامقروض ہے۔ہمیں خدا کا خوف دل میں رکھ کرفیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اب قانون کی حکمرانی کاوقت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب اافسران صرف کام اور کام پرتوجہ دیں ،نیب افسران قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں۔

کرپٹ افراد کوکیفرکردار تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا کہ وہ نیب میں نہیں آتے۔چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے کہاکہ ملکی سیاست پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نیب چند لوگوں گرفتار کرے اور وہ سیاسی فائدہ اٹھائیں۔ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس کا کسی کوفائدہ ہو۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران گرفتاری سے کسی کوفائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔

جس کی گرفتاری ضروری ہوئی اس کوگرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں سب کی عزت کا خیال رکھا جائے گا۔ ملکی مفاد کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہ کرپشن پہلے برداشت کی ہے نہ اب برداشت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں کہا گیا کہ نیب کوبموں سے اڑادیں گے۔عوام میں شعور آچکا ہے نیب کوبم سے اڑانے سے کچھ نہیں ہوگا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی ایک شخص کوموردالزام نہیں ٹھہراتی۔پنجاب کی 56کمپنیوں میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔صاف پانی کمپنی کیس کا نوٹس سپریم کورٹ نے لیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے پرممنون ہیں۔