بورنیو جونیئر اوپن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

ْنورزمان نے سونے، حمزہ نے چاندی ،خوشحال،حماد اورذیشان نے کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے ہیں پاکستانی کھلاڑی ملائشین جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ کے لئے پینانگ روانہ

پیر 25 جون 2018 18:29

بورنیو جونیئر اوپن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستانی کھلاڑیوں نے بورنیو جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ ملائشیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے ہیںملائشیا کے شہر سراواک میں 20جون سی24جون تک منعقدہ بورنیو جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 9جونیئر سکواش کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ فلائیٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال ٹیم کے منیجر اوروزیرخان ٹیم کے کوچ تھے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، آسٹریلیا، چین اورہانگ کانگ سمیت کئی ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا چیمپیئن شپ کی انڈر15 کیٹگری میں پاکستان کے نورزمان خان نے سونے کا تمغہ حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا اسی کیٹگری میں محمد حمزہ خان رنر اپ رہے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا اسی طرح انڈر 15کیٹگری میںمحمد عماد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ٹورنامنٹ کی انڈر17کیٹگری میں پاکستان کے خوشحال ریاض خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا اسی کیٹگری میں پاکستان کے حماد خان نے بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا انڈر19کیٹگری میں پاکستان کے ذیشان زیب نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا بورنیو جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں کا تعلق پشاور کی پی اے ایف ہاشم خان سکواش اکیڈمی سے ہے ٹیم کے منیجرعامر اقبال اور کوچ وزیرخان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا کا یہ ٹور پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے کمسن کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹس سے روشناس کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے سلسلے کی کڑی ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کے یہ جونیئر کھلاڑی غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بورنیو جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ میںشرکت کے بعد پاکستانی کھلاڑی ملائشیاکے شہر پینانگ جارہے ہیں جہاں وہ پینانگ(ملائشین) جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ میں حصہ لیں گے۔