دورہ زمبابوے میں شامل تمام کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لئے،پی سی بی

پیر 25 جون 2018 18:22

دورہ زمبابوے میں شامل تمام کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لئے،پی سی بی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے میں شامل تمام کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے کی تیاریوں کے سلسلہ میں لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لئے پی سی بی کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے جو تمام کرکٹرز نے پاس کر لیے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ صرف دورہ زمبابوے میں شامل کھلاڑیوں کالیاگیا تھا۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ خوشی ہے کھلاڑیوں کی فٹنس مزیدبہترہورہی ہے جس سے بہتر نتائج کی توقع ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ دورہ زمبابوے میں نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ دورہ زمبابوے میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین 5ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13جولائی کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔