شاہد آفریدی نے کراچی میں پانی کے بحران بول پڑے

پاکستان کو بنے 70 برس ہوگئے مگر ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھنے والے شہر کراچی کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے ،ْ آفریدی

پیر 25 جون 2018 18:12

شاہد آفریدی نے کراچی میں پانی کے بحران بول پڑے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں پانی کے بحران بول پڑے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان کے اسٹار کرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کو بنے 70 برس ہوگئے مگر ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھنے والے شہر کراچی کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور چلی گئیں مگر پانی کا مسئلہ جوں کا توں موجود ہے، آخر پانی کا مسئلہ کب حل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :