Live Updates

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ، لاہور، بنوں اور کراچی کے لئے عمران خان کے دوروں کا شیڈول جاری کردیا

پیر 25 جون 2018 17:46

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ، لاہور، بنوں اور کراچی کے لئے عمران خان کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ، لاہور، بنوں اور کراچی کے لئے عمران خان کے دوروں کا شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی 27جون کو اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریںگے جبکہ 28 اور 29 جون کولاہور کا دورہ کریںگے۔ یکم جولائی عمران خان بنوں اور رزمک کے عوام کے ساتھ گزاریں گے جبکہ 2 جولائی سے کراچی میں 2 روزہ انتخابی مہم کا آغاز کریںگے۔ اس حوالے سے تمام مقامات پر مقامی قائدین کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات