Live Updates

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس انکوائری کمیٹی کے سپرد کر دیا

پیر 25 جون 2018 17:46

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس انکوائری کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل پیش نہ ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بیرون ملک سے کوئی فنڈز نہیں لئے، الزام لگانا تھا تو ساتھ کچھ ثبوت لگا لیتے۔ تحریک انصاف کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری پیش نہ ہو سکے۔ پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بیرون ملک سے کوئی فنڈز نہیں لئے۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے 2013ء اور 2015ء میں بیرون ملک سے فنڈز لینے کا الزام لگایا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے فارن فنڈنگ سے متعلق کمیٹی تشکیل دی ہے اس کو یہ معاملہ بھجوا دیں۔ پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار دلائل دیں پھر اس کو کمیٹی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے۔ درخواست گذار نے درخواست میں کبھی پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنیٹیرین دونوں کا ذکر کیا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ امریکا میں پی پی۔

ایل ایل سی پلاسٹک ریسائیکلنگ کمپنی ہے۔ الزام لگانا تھا تو ساتھ کچھ ثبوت تو لگا لیتے۔ اگر الیکشن کمیشن کو ہمارے اثاثوں میں کوئی فارن فنڈز پر شک ہو آپ ہمیں طلب کر سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس معاملے کو کمیٹی بھیج دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مبینہ غیر ملکی فنڈز سے متعلق معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات