مسلم لیگ (ن)نے مزید حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ،ْ کیپٹن صفدر این اے 14سے انتخاب لڑیں گے

پیر 25 جون 2018 17:24

مسلم لیگ (ن)نے مزید حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ،ْ کیپٹن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے مزید حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ،ْ کیپٹن (ر)صفدر این اے 14 سے انتخاب لڑیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ(ن) نے آئندہ انتخابات کیلئے مزید ٹکٹ جاری کر دیئے جس کے مطابق کیپٹن صفدر این اے 14 سے انتخاب لڑیں گے ۔ما نسہرہ کے حلقہ این اے 13 سے سردار شاہ جہان ، این اے 15 ایبٹ آباد سے مرتضی عباسی ، این اے 16 سے سردرار شہریار مہتاب ، این اے 17 ہری پور سے بابر نواز خان کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ پی پی 14 فیصل آباد سے شیخ اعجاز کو مسلم لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔