Live Updates

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق معاملہ انکوائری کمیٹی کو بھیج دیا

پیپلز پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ،ْتحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن پیش نہ ہو سکے پیپلزپارٹی نے کوئی بیرون ملک سے فنڈز نہیں لیے،درخواست گزار نے دوہزار تیرہ اور پندرہ میں بیرون ملک سے فنڈز لینے کا الزام لگایا ،ْوکیل پی پی پی

پیر 25 جون 2018 17:24

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق معاملہ انکوائری کمیٹی کو بھیج دیا ۔پیر کو الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

تحریک انصاف کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن پیش نہ ہو سکے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، پیپلز پارٹی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی بیرون ملک سے فنڈز نہیں لیے،درخواست گزار نے دوہزار تیرہ اور پندرہ میں بیرون ملک سے فنڈز لینے کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے فارن فنڈنگ سے متعلق کمیٹی تشکیل دی ہے اس کو یہ معاملہ بھیجوا دیں ،ْپیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار دلائل دیں پھر اس کو کمیٹی بھیجنے کا فیصلہ کا جائے،درخواست گزار نے درخواست میں کبھی پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین دونوں کا ذکر کیا ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ امریکہ میں پی پی۔ ایل ایل سی پلاسٹک ریسائکلنگ کمپنی ہے ،ْالزام لگانا تھا تو ساتھ کچھ ثبوت تو لگا لیتے ۔اگر الیکشن کمیشن کو ہمارے اثاثوں میں کوئی فارن فنڈز پر شک ہو آپ ہمیں طلب کر سکتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس معاملے کمیٹی بھیج دیتے ہیں۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مبینہ غیر ملکی فنڈز سے متعلق معاملہ انکوائری کمیٹی کو بھیج دیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات