حکومتی دعووں کے باوجود مالی سال 18-2017 کے لیے خسارے کی شرح ہدف سے 6.1 فیصد زیادہ رہی
میاں محمد ندیم پیر 25 جون 2018 16:58
(جاری ہے)
انگریزی جریدے کی خصوصی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آمدن میں کمی، صوبوں سے مختص کردہ رقم سے کم سرپلس اور حکومت کے مختص کردہ اخراجات سے زیادہ اخراجات کی وجہ سے ملکی خسارے کی شرح مالی سال کے اختتام تک 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
اس حقیقت کے باوجود پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) اخراجات 10 کھرب ایک ارب روپے مختص ہونے کے باجودہ 22 جون تک 7 کھرب 52 ارب روپے تک محدود رہے۔زرِ مبادلہ کی شرح میں تنزلی آرہی ہے جس کی وجہ سے قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ریکارڈ 16 بلین ڈالر تک پہنچ گیا جو ملکی مجموعی پیداوار کا تقریبا 6 فیصد ہے، علاوہ ازیں مالی اور زرعی سیکٹر خطرناک زون کی جانب بڑھ رہا ہے۔حال ہی میں عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے زرِمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر کی وجہ سے پاکستان کی درجہ بندی مستحکم سے کم کر کے منفی کردی تھی۔ حب پاور کمپنی کے سی ای او نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے بتایا تھا کہ ان کی کمپنی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کے توانائی منصوبوں پر کام کر رہی تھی تاہم ساہیوال توانائی منصوبے پر عدم ادائیگی کی وجہ سے چینی مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے یہاں کام بند کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت سے معاملات میں مداخلت کرنے کی درخواست دی ہے، تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر بیرونی سرمایہ کاری میں شراکت داریوں کے ختم ہونے کا خدشہ ہے۔کے الیکٹرک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ محسوس کر لیا تھا کہ نرخ اور سیکیورٹی کلیئرنس پر سست پیش رفت اور وضاحت کی عدم موجودگی کی وجہ سے شنگھائی الیکٹرک لمیٹڈ (ایس ای ایل) ابراج گروپ سے کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔خیال رہے کہ ایس ای ایل نے کے الیکٹرک کو اپڈیٹ کرنے کے لیے بجلی کی ترسیل کار کمپنی میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی ، خاتون کے بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.