Live Updates

سردار یا ر محمد رند نے بھی محمد میاںسومرو پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا

پیر 25 جون 2018 17:17

سردار یا ر محمد رند نے بھی محمد میاںسومرو پینل کی حمایت کا اعلان کر ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سردار یا ر محمد رند نے بھی محمد میاںسومرو پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا برادری کو بیٹ کو ووٹ دینے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196 پر پاکستان تحریک انصاف امیدوار محمد میاں سومرو نے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو،اسلم ابڑواور دیگر کے ہمراہ بلوچستان میںقبائلی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند سے ملاقات کی اور انہوں اپنے پینل کی حمایت کی اپیل کی جس کے بعد سردار یار محمد رند نے محمد میاں سومرو کے پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے برادری کو ہدیات کی کہ وہ بیٹ پر الیکشن کے دن مہر لگائیں اور تبدیلی کاساتھ دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات