سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبیونلز نے قادر پٹیل اسد اللہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے

خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس پر جواب نہ داخل کروانے پر عدالت برہم، منگل کے روز ہر صورت جواب داخل کرنے کا حکم

پیر 25 جون 2018 17:09

سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبیونلز نے قادر پٹیل اسد اللہ بھٹو کے کاغذات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبیونلز نے قادر پٹیل اسد اللہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔ خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس پر جواب نہ داخل کروانے پر عدالت برہم، منگل کے روز ہر صورت جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبیونلز میں دوسرے دن کی سماعت کے دوران قادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے آر او کی جانب سے قادر پٹیل کو بیرون ملک دوروں کی معلومات غلط فراہم کرنے پر کاغذات مسترد کر دئیے گئے تھے الیکشن ٹریبیونلز میں اپیل پر سماعت کے دوران قادر پٹیل کو این ای248سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عوام کی بھرپور حمایت انہیں حاصل ہے جسکا آج یہ نتیجہ نکلا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فہمیدہ مرزا کی اپیل کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو نوٹس کا جواب داخل نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور منگل کو ہر صورت جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے تھے پی ایس پی کے رہنما وسیم آفتاب بھی این اے 256 سے الیکشن لڑ سکتے ہیں الیکشن ٹریبیونلز نے وسیم آفتاب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے وسیم آفتاب کی جانب سے حلف نامہ تاخیر سے جمع کروانے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے تھے ایم ایم اے کے امیدوار اسد اللہ بھٹو کی اپیل کو بھی منظور کرلیا گیا ہے اسد اللہ بھٹو کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ئے آر او کی جانب سے نادہندگان کی فہرست میں نام ہونے کی وجہ سے انکے کاغذات مسترد کر دئیے گئے تھے اسد اللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ کسان کمپنی سے اسد اہل بھٹو کا کوئی تعلق نہیں ہے اسٹیٹ بینک کا وضاحتی لیٹر بھی جمع کروادیا گیا ہے اور سٹی بینک نے بھی انہیں کلئیر قرار دے دیا ہے ایم ایم اے کے ہی منعم ظفر کی بھی اپیل منظور کر لی گئی ہے پیپلز پارٹی کے فرخ نیاز تنولی کی اپیل بھی الیکشن ٹریبیونلز نے منظور کر لی ہے ایم کیو ایم کے امیدوار صلاح الدین کی اپیل سماعت کے دوران مسترد کردی گئی ہے اے پی ایم ایل کے امیدوار کے حیدر عباس کی اپیل بھی مسترد کردی گئی ہے