سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ

خاتون ڈرائیور سے حادثہ عبد العزیز روڈ پر پیش آیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 16:47

سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ
جدہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جُون 2018ء) سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر چار عشروں سے زائد پابندی کا خاتمہ ہونے کے بعد سعودی خواتین نے مملکت کے مختلف علاقوں میں اپنی ڈرائیونگ پر مبنی تصویروں اور ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر ہیجان برپا کر دیا۔ سعودی حکومت کی خواتین کو گاڑی خود چلانے کی اجازت کے بعد پہلے ہی روزخاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ ہوگیا۔

تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون سے یہ حادثہ عبد العزیز روڈ پر پیش آیا۔جہاں خاتون ڈرائیور کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔خوش قسمتی سے حادثے میں خاتون ڈرائیور محفوظ رہیں جب کہ اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔خاتون ڈرائیور کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ زمین کی جانب جبکہ گاڑی کا پچھلا حصہ ہوا میں معلق ہے۔یاد رہے 24 جُون 2018ء کا دِن سعودی خواتین کے لیے ایک انقلابی اور تاریخ ساز دِن تھا۔ اس دِن سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر گزشتہ چار عشروں سے عائد پابندی کا خاتمہ ہو گیا۔خواتین کی ایک بڑی تعداد خوشی اور جوش و جذبے کی کیفیت سے سرشار سڑکوں پر گاڑیاں چلاتی نظر آئیں۔

یقیناًیہ ان کے لیے بڑا اہم دِن تھا۔ اس سے پہلے اگر وہ کسی شو روم میں نظر آتی بھی تھیں تو مقصد اپنے ڈرائیور اور خاوند کے لیے گاڑی خریدنا ہوتا تھا۔ مگر اب کی بار انہوں نےگاڑیاں اس لیے خریدی ہیں کہ وہ اس کی ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہو سکیں۔ اتوار کے روز سعودی خواتین نے کار کا سٹیئرنگ سنبھا ل لیا اور اپنی پہلی باضابطہ ڈرائیونگ کے دوران مارکیٹس‘ فوڈ آئٹمز سٹورز اور بچوں کو سکول چھوڑتی اور واپس گھر لے جاتی نظر آئیں۔