با اثر افراد نے سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی بہن فضہ بٹ کو تشدد کا نشانا بنا ڈالا

پیر 25 جون 2018 16:52

با اثر افراد نے سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی بہن فضہ بٹ کو تشدد کا نشانا بنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) با اثر افراد نے سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی بہن فضہ بٹ کو شباب چوک کے قریب تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

فضہ کے مطابق وہ اور شیزہ پرفارمنس کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ شیزہ بٹ کے مبینہ دوست اصغر گجر نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ وحدت کالونی کے علاقہ شباب چوک میں ان کی گاڑی روک لی اپنی بہن کو نقصان سے بچانے کے لیے فضہ گاڑی سے اتری ہی تھی کہ اصغر گجر اور اسکے بیٹوں نے تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ ایس ا یچ او وحدت کالونی نے ملزمان کو اپنا دوست کہہ کر کارروائی سے انکار کر دیا،جبکہ شیزہ نے پیسے لے کر ملزمان سے صلح کر لی ۔ تشدد زدہ فضا بٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔