Live Updates

(ن) لیگ میں اعلی سیاستدانوں کے بعد پی پی 154 میں بھی ٹوٹ پھوٹ شروع‘

تین بلدیاتی نمائندوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پیر 25 جون 2018 16:52

(ن) لیگ میں اعلی سیاستدانوں کے بعد پی پی 154 میں بھی ٹوٹ پھوٹ شروع‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) میں اعلی سیاستدانوں کے بعد پی پی 154 میں بھی ٹوٹ پھوٹ شروع ہوگئی‘ تین بلدیاتی نمائندوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کرلی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 128 کی یوسی 139 کے کونسلر سلیم ساہی اور میاں الیاس نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ہے جبکہ تیسرے کونسلر حبیب اللہ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

تینوں سابق لیگی کونسلروں نے تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی اعجاز ڈیال اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک منصب اعوان کی دعوت پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی کونسلروں نے چوہدری عاشق ڈیال ، ملک منصب اعوان ، چوہدری اصغر، نوید عاشق ڈیال، خاوراور توقیر شاہ کے ساتھ ملاقات کی اور پارٹی کیلئے بھرپور محنت کا وعدہ بھی کیا۔ سابق لیگی کونسلروں کو تحریک انصاف میں شمولیت پر پی ٹی آئی کے رہنماں نے مبارکباد دی اوران کی آمد کاخیرمقدم کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات