Live Updates

تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کے بعد۔۔۔

زعیم قادری نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 16:27

تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کے بعد۔۔۔
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء زعیم حسین قادری نے نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نظریاتی کے نام سے نئی پارٹی بنانے اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف سینئر رہنماء زعیم حسین قادری نے بھی الگ جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

زعیم حسین قادری نے اپنی نئی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ نظریاتی کے نام سے تشکیل دینا شروع کردی ہے۔ زعیم قادری نے اپنی نئی سیاسی جماعت کیلئے نظریاتی کارکنان سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے رہنماء زعیم حسین قادری نے ٹکٹ نہ ملنے پرتحفظات کا اظہار کرتے پارٹی کوخیرباد کہنے اور لاہور کے انتخابی حلقہ این اے 133سے آزا د حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

زعیم قادی نے اپنی پریس کانفرنس میں شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کوبھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ  میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔میں سید ہوں۔اولاد امام حسین ہوں۔جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا۔

میں نوکری عوام کی کروں گا۔تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔ میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بات نہیں ہے۔بس آج میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ آپ دس سالوں میں کسی سے بھی نہیں ملے تھے۔میں پنجاب کے ورکرزکے پاس جاؤں گا۔اور آپ کیخلاف جنگ لڑوں گا۔میں پچھلے دس سالوں میں میرا کیا حال تھا یہ بھی بتادوں گا۔

انہوں نے کہا کہ این اے133سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلا ن کرتا ہوں۔چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن جیت کردکھاؤں گا۔ پی پی 167سے میراچھوٹا بھائی آصف بیگ امیدوار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زعیم حسین کی اہلیہ نے بھی مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست کوچھوڑدیا ہے۔انہوں نے ایک سال پرکہا کہ جاوید ہاشمی بڑے رہنماء ہیں ایسے لوگوں کوضائع نہیں کرنا چاہیے۔جبکہ چوہدری نثار بڑے لیڈرہیں میں توچھوٹا آدمی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کومیں تسلیم نہیں کرتا۔میں مسلم لیگی ہوں ،اور ہمیشہ رہوں گا۔میری تین پشتوں میں مسلم لیگ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات