لندن میں موجود مریم نواز نے بری خبر سنا دی

انفیکشن کی وجہ سے والدہ کی صحت میں بہتری کاعمل رک گیا ابھی تک ہوش نہیں آئی ،ْ مریم نواز والدہ کی صحت پہلی ترجیح ہے ،ْابھی سیاست کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں ،ْ مقدمات سے بھاگنے والے نہیں ،ْ بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتر ہرنے پر نوازشریف واپس پاکستان جائینگے ،ْ میڈیا سے بات چیت

پیر 25 جون 2018 16:39

لندن میں موجود مریم نواز نے بری خبر سنا دی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے والدہ کی صحت میں بہتری کاعمل رک گیا جس کی وجہ سے انہیں ابھی تک ہوش نہیں آئی ،ْ والدہ کی صحت پہلی ترجیح ہے ،ْابھی سیاست کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں ،ْ مقدمات سے بھاگنے والے نہیں ،ْ بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتر ہرنے پر نوازشریف واپس پاکستان جائینگے ۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہماری سب سے پہلی ترجیح والدہ کی صحت ہے ،ْ ابھی سیاست کے بارے میں نہیں سوچ رہے،ہم مقدمات سے بھاگنے والے نہیں بیگم کلثوم کی صحت بہترہونے پرمیاں صاحب فوراًواپس پاکستا ن جائینگے ۔ بیگم کلثوم کی صحت سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ انفیکشن کی وجہ سے والدہ کی صحت میں بہتری کاعمل رک گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں ابھی تک ہوش نہیں آئی۔انہوںنے کہاکہ میر ی قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔