عام انتخابات کیلئے 3 لاکھ سے زائد فوجی افسروں اور جوانوں کی خدمات باضابطہ طور پر طلب

ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر 2، 2 جوان تعینات کئے جائینگے ،ْ الیکشن کمیشن کا وزارت دفاع کو مراسلہ

پیر 25 جون 2018 16:39

عام انتخابات کیلئے 3 لاکھ سے زائد فوجی افسروں اور جوانوں کی خدمات باضابطہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 3 لاکھ سے زائد فوجی افسروں اور جوانوں کی خدمات باضابطہ طور پر طلب کرلیں ،ْہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر 2، 2 جوان تعینات کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے 3 لاکھ سے زائد فوجی جوان درکار ہوں گے، وزارت دفاع جوابی خط میں آگاہ کرے گی کہ کتنے فوجی جوان الیکشن کمیشن کو فراہم کئے جائیں گے۔

فوجی افسران اور جوانوں کو عام انتخابات سے متعلق تربیت بھی دی جائے گی۔یا د رہے 27 جون کو دوبارہ امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائے گی جبکہ 28 جون کو امیدوار کاغذات نا مزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدوارں کی فائنل لسٹ آویزاں ہوگی۔ 29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ جائیں گے اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے پولنگ کا عمل 25 جولائی کو ہو گا۔