Live Updates

عمران خان حلقہ این اے 131 سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟

ریٹرننگ آفیسر نے اہم ترین حلقے کا فیصلہ سنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 16:08

عمران خان حلقہ این اے 131 سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو لاہور کے حلقہ این اے 131 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے اہم ترین حلقے کا فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کے خلاف دائر اعتراضات مسترد کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سےالیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لیں سکے گے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر تمام ا پلیں مسترد کر دی گئی ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی سےالیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کیے اور کچھ چھپایا نہیں بلکہ وضاحت کی ہے۔

انہوں نے سماعت کے دوران وطن پارٹی سمیت 2 فیصلے عدالت میں پیش کیے ، اورشیخ رشید اور شکیل اعوان کیس کے فیصلے کی کاپی بھی جمع کروائی۔ بابر اعوان نے دلائل کے دوران کہا کہ ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس اور تکنیکی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت بیان حلفی جمع نہ کورانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا کر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ دوسری جانب عمران خان کے خلاف اعتراض اٹھانے والے جہانداد خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان کا حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں اور ہر صفحے پر ان کے دستخط مختلف ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات