Live Updates

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرکارکنان تاحال سراپااحتجاج

فواد چوہدری کی پریس کانفرنس میں خاتون ورکرکا شدید احتجاج، فواد چوہدری پسینہ صاف کرتے رہے،ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف نہیں کیا گیا،فواد چوہدری آپ ہمیں نہیں جانتے،ہم پرانے ورکرہیں،کارکن فاطمہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 16:03

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرکارکنان تاحال سراپااحتجاج
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) : تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پربعض کارکنان کااحتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرنس میں ایک اور خاتون نے ٹکٹ نہ ملنے پرشدید احتجاج کیا،خاتون کے احتجاج کے دوران فواد چوہدری کے پسینے چھوٹ گئے،فواد چوہدری پسینہ صاف کرتے رہے،خاتون رکن فاطمہ نے کہا کہ فواد چوہدری آپ ہمیں نہیں جانتے ،ہم پرانے ورکرہیں،نظریاتی کارکنان کونظر انداز کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکن فاطمہ نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پرایسی خواتین کوشامل کیا گیا جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کونظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہاکہ بالکل ٹھیک ہے اب آپ کی بات ہوگئی آپ بیٹھ جائیں۔

خاتون کارکن نے کہاکہ آپ بات کرتے رہتے ہیں ہمیں کبھی کبھار بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔جس پرفواد چوہدری کے پسینے چھوٹ گئے۔فواد چوہدری پسینہ صاف کرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری آپ مجھے نہیں جانتے، میں 2006ء سے پارٹی کیلئے کام کررہی ہوں۔میں پی پی 186سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، جگہ خالی ہے لیکن مجھے ابھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔انہوں نے میڈیا کوبتایا کہ عالیہ حمزہ کے بیگز اٹھانے والی خواتین کوٹکٹس دیے گئے۔

یہ عمران خان کی رشتہ دار نہیں ہے۔یہ وہ خواتین ہیں جونئی آئی ہیں لیکن ان کوہمارالیڈر بنادیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھاناعمران خان سے سیکھا ہے۔اس سے قبل ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں افسران کی تعیناتی کومسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پولنگ کا وقت صبح 7بجے سے رات 8بجے تک کیا جائے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے،بلاتفریق انکوائری کی جائے،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات