تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سےپولنگ کا وقت بڑھانےکامطالبہ

پولنگ کا وقت صبح 7بجے سےرات8 بجےتک کیاجائے، پولنگ کا وقت بڑھانے سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 15:52

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سےپولنگ کا وقت بڑھانےکامطالبہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پولنگ کا وقت صبح 7بجے سے رات 8بجے تک کیا جائے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے،بلاتفریق انکوائری کی جائے،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے۔جبکہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن کا اس وقت تک خاتمہ نہیں ہوسکتا،جب تک تمام کے خلاف احتساب نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اداروں پرنظررکھنا ضروری ہے۔

افتخار چوہدری اور اس کے خاندان جوہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل ہے ۔نیب سے مطالبہ ہے کہ افتخار چوہدری ، داماد، بیٹے بیٹی کوحراست میں لیا جائے۔انہوں نے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نیب کے اوپر واضح کریں کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ادارے کانام استعمال نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور افتخار چوہدری شراکت دار ہیں۔

نوازشریف کی نئی پراپرٹی اور ان کے کارنامے بھی سامنے آنے چاہئیں۔نوازشریف کی لندن میں ہی نہیں بلکہ دیگرممالک میں بھی پراپرٹیزہیں۔کیا ایک خاندان کواجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ اربوں روپے بیرون ملک لے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار بے شرم انسان ہے جوباہر پھر رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی کیخلاف اسحاق ڈار کو فرارکروانے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت نے افسران کی تعیناتی کرتے وقت ہوم ورک نہیں کیا۔اسی طرح سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کے لوگوں کولگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کی تقرروتبالوں کومسترد کرتے ہیں۔آئی جی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ ان افسران کی تعیناتیاں دوبارہ کی جائیں۔اس موقع پرانہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پولنگ کا وقت صبح 7بجے سے رات 8بجے تک کیا جائے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔