Live Updates

اب ہو گا سرسبز و شاداب پاکستان۔۔۔

درختوں کے فری بیج گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف کروا دی گئی، ایک کال پر مفت بیج حاصل کریں۔ تصاویر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جون 2018 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ملک بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ، موسم گرما میں درجہ حرارت میں شدید اضافے کے بعد کئی شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑا ، سوشل میڈیا پر پاکستان کو ہرا بھرا کرنے اور درخت لگانے کی ایک نئی مہم کا آغاز ہوا ہے جس کے تحت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، سوشل میڈیا صارف محمد عمران نے اپنے پیج پر بیجوں کی تصاویر پوسٹ کیں،اور ساتھ ہی تمام صارفین کو گھر بیٹھے مفت بیج حاصل کرنے کی پیشکش بھی کر دی۔

اپنی پوسٹ میں محمد عمران نامی صارف نے لکھا کہ درختوں کے فری بیج گھر بیٹھے حاصل کریں اور اس 14 اگست پر درخت لگائیں تاکہ پاکستان سرسبز نظر آئے، بیج حاصل کرنے کیلئے نیچے دیے گئے نمبر پر محمد عمران صاحب سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ میں محمد عمران نے اپنا فون نمبر بھی شئیر کیا۔ 03034449124 اس پر نمبر پر رابطہ کر کے کوئی بھی شہری اپنے گھر بیٹھے مفت بیج حاصل کر سکتا ہے۔

محمد عمران کا کہنا ہے کہ ہم 14 اگست پر جھنڈے لہراتے اور جھنڈیاں لگاتے ہیں لیکن اگلے ہی روز وہ جھنڈے اور جھنڈیاں ضائع ہو جاتے ہیں،ہمیں چاہئیے کہ اس 14 اگست پر ہم پودے لگائیں تاکہ ہمارا ملک سرسبز وشاداب ہو، پودے لگانے سے گلوبل وارمنگ کے اثرات بھی کم ہوں گے۔

قبل ازیں مئی کے مہینے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیج والی پنسل متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے یہ فیصلہ بلین ٹری سونامی مہم کے پیش نظر کیا تھا۔

اس مہم کے تحت کراچی میں بلین ٹری منصوبے کی تکمیل میں بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا جس کے لیے زیر تعلیم بچوں کے لیے یہ بیج والی پنسلیں متعارف کروائی جائیں گی۔ اس جدید نظریے کے تحت بچوں کی درخت لگانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پنسلوں کے ربڑ والے حصے پر ایک کیپسول ہو گا جس میں مختلف بیج موجود ہوں گے۔ ان پنسلوں کے ساتھ کھیرا، بھنڈی ، بینگن ، پالک اور ہرا دھنیا کے بیج موجود ہیں۔ ان پنسلوں کو ایم آئی ٹی کے طلبا نے ڈیزائن کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات