ترک عوام کا صدر طیب اردگان کی جیت پر جشن کا انوکھا انداز

ترک عوام نے رجب طیب اردگان کی حمایت میں امریکی ڈالر کو پیروں تلے روند کر آگ لگادی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 15:45

ترک عوام کا صدر طیب اردگان کی جیت پر جشن کا انوکھا انداز
استنبول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان صدارتی انتخابات پہلے مرحلے میں جیت گئے ۔۔ترکی کے 2018کے انتخابات میں بہترین ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان صدارتی انتخابات پہلے مرحلے میں جیت گئے ہیں انہیں 53 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردگان کی جیت کے بعد ان کے حامیوں نے جیت کا جشن بھی منایا لیکن ترک عام نے جیت کا جشن کا جشن بہت انوکھے انداز میں منایا۔

ترک عوام نے امریکی ڈالر کو پیروں تلے روندا اور پھر آک لگا دی۔نو منتخبترک صدر رجب طیب اردگان نے انتخابات سے پہلے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا رھا کہ ترک عوام ڈالر اور یورو کو لیرا کرنسی میں تبدیلی کروائیں تا کہ ترکی کرنسی مضبوط ہو سکے۔ترک صدر رجب طیب اردگان کی جیت کے بعد ترک عوام نے ان کی حمایت میں ڈالرز کو جلایا۔

(جاری ہے)

ترکی کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں 20فیصد کر گئی تھی۔

یاد رہے ا۔ترک صدر رجب طیب اردگان 2003میں ترکی کے صدر بنے تھے،ترک صدر رجب طیب اردگان کو 2016میں ناکام فوجی بغاوت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ترک عوام نے فوجی بغاوت کا ناکام بنایا تھا۔ ترک فوج کے ایک باغی گروہ نے آرمی چیف کو یرغمال بناکرحکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جسے ترک عوام، پولیس اور فوج نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ اس دوران ترکی میں سینکڑوں افراد کی جانیں گئیں جب کہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

ترک عوام نے دنیا بھر کو دکھا دیا کہ وہ اپنے صدر کی پالیسیوں سے کتنے خوش اور مطمئن ہیں۔تاہم اس واقع کے بعد دنیا پھر میں ترک صدر رجب طیب اردگان ایک نئی شخصیت بن کر ابھرے۔ترک صدر رجب طیب اردگان کے چاہنے والے نہ صرف ترکی میں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردگان مسلمانوں کے حوالے سے مثبت پالیسیوں کی وجہ تمام مسلمانوں کے بھی ہیرو مانے جاتے ہیں اور انہیں دنیا بھر کے مسلمان عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ترکی میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بھی ترک صدر رجب طیب اردگان کو واضح برتری ملی۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: