Live Updates

تحریک انصاف کا افتخارچوہدری اورفیملی کوحراست میں لینےکامطالبہ

افتخارچوہدری اورخاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرنا انصاف کے منہ پرتھپڑ ہے، نیب سے مطالبہ ہے کہ بلاتفریق انکوائری کی جائے۔ترجمان پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 15:32

تحریک انصاف کا افتخارچوہدری اورفیملی کوحراست میں لینےکامطالبہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور فیملی کوحراست میں لینے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے، بلاتفریق انکوائری کی جائے،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے۔جبکہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن کا اس وقت تک خاتمہ نہیں ہوسکتا،جب تک تمام کے خلاف احتساب نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اداروں پرنظررکھنا ضروری ہے۔

افتخار چوہدری اور اس کے خاندان جوہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل ہے ۔نیب سے مطالبہ ہے کہ افتخار چوہدری ، داماد، بیٹے بیٹی کوحراست میں لیا جائے۔انہوں نے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نیب کے اوپر واضح کریں کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ادارے کا نام استعمال نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور افتخار چوہدری شراکت دار ہیں۔

نوازشریف کی نئی پراپرٹی اور ان کے کارنامے بھی سامنے آنے چاہئیں۔نوازشریف کی لندن میں ہی نہیں بلکہ دیگرممالک میں بھی پراپرٹیزہیں۔کیا ایک خاندان کواجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ اربوں روپے بیرون ملک لے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار بے شرم انسان ہے جوباہر پھر رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی کیخلاف اسحاق ڈار کو فرارکروانے کا مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت نے افسران کی تعیناتی کرتے وقت ہوم ورک نہیں کیا۔ اسی طرح سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کے لوگوں کولگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کی تقرروتبالوں کومسترد کرتے ہیں۔آئی جی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ ان افسران کی تعیناتیاں دوبارہ کی جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات