صدر آزاد کشمیرکا پاک افغانستان بارڈر پر کراس فائر سے شہید ہونے والے پاک فوج کے دو نوجوان اور حوالدار عبدالرزاق کی شہادت پر خراج تحسین پیش

پیر 25 جون 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے آج پاک افغانستان بارڈر پر کراس فائر سے شہید ہونے والے پاک فوج کے دو نوجوان حوالدار، حوالدار ممتاز حسین اور حوالدار عبدالرزاق کی شہادت پر ان کی خراج تحسین پیش کیا۔شہید ہونے والے دونوں نوجوان ضلع حویلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کو اپنے آبائی گائوں میں پوری عسکری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوان پاک فوج میں دلیری اور بے باکی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں اور انہوں نے پاک فوج میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں پرعزم رہے گی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے پسماندگان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔