سکھ رپورٹر کے بعد اب سکھ نیوز کاسٹر بھی
سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ہرمیت سنگھ نے نجی ٹی وی چینل جوائن کر لیا
سمیرا فقیرحسین پیر 25 جون 2018 15:23
(جاری ہے)
ہرمیت سنگھ کے نیوز کاسٹر بننے سے پاکستان کی الیکٹرانک میڈیا سوسائٹی میں ایک تاریخ رقم ہو جائے گی جس کے تحت ایک سکھ نوجوان الیکٹرانک میڈیا پر نیوز کاسٹر کی ڈیوٹی انجام دے گا۔
نجی ٹی وی چینل ''پبلک نیوز'' کو گذشتہ روز لانچ کیا گیا۔ لانچنگ تقریب میں ہرمیت سنگھ کا تعارف نیوز ٹیم کے ممبر کے طور پر کروایا گیا۔ ہرمیت سنگھ نے وفاقی اُردو یونیورسٹی کراچی سے صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ، ہرمیت میڈیا میں اپنی خدمات کی بنا پر کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکا ہے۔ ہرمیت کو بہترین کالم نگار اور رپورٹرز کا ایوارڈ دیاگیا۔ میڈیا ذارئع کے مطابق ہرمیت میڈیا میں اپنا نام کمانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہرمیت سے میڈیا میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق دریافت کیا گیا تو ہرمیت نے کہاکہ میری محنت رنگ لے آئی ہے، سکھ ہونے کی وجہ سے مجھے کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔میڈیا ذارئع کا ماننا ہے کہ ہرمیت کے الیکٹرانک میڈیا پر بطور نیوز کاسٹر آنے سے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور اقلیتیوں کی بھی اس حوالے سے حوصلہ افزائی ہو گی تاکہ وہ پاکستان کے محکموں میں آگے بڑھ کر کام کر سکیں اور اپنے ملک کے لیے خدمات سرانجام دے سکیں۔ قبل ازیں پاکستان کی پہلی سکھ ٹی وی رپورٹر من میت کور کے بلند عزائم نے بھی ان کو پاکستانی خواتین کے لیے مثال بنا دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.