ریستورانٹ کی مالک نے امریکی وزیر خارجہ کو اپنے ہوٹل سے باہر نکال دیا

آپ انسانیت کے لئے نہیں ٹرمپ جیسے ظالم شخص کے لئے کام کرتی ہیں اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ ریسٹورانٹ سے فوری طور پر چلی جائیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 15:12

ریستورانٹ کی مالک نے امریکی وزیر خارجہ کو اپنے ہوٹل سے  باہر نکال دیا
امریکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2018ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقدین دنیا بھر میں موجود ہیں۔دنیا بھر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔تاہم امریکی صدر کو نا پسند کرنے والے امریکہ میں بھی موجود ہیں۔گزشتہ رات امریکی ریستورانٹ میں پیش آنے والا ایک واقعہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جب امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈرکو ریسٹورنٹ کی مالک نے اپنے ہوٹل سے باہر نکال دیا۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کو اس وقت ریستورانٹ میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ریستورانٹ کی مالک نے انہیں اپنے ہوٹل سے باہر نکال دیا۔ریسٹورنٹ کی مالک کا کہنا ہے کہ سارہ انسانیت کی لئے نہیں ٹرمپ جیسے ظالم شخص کے لئے کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خاتون ترجمان کے ساتھ یہ واقع گزشتہ رات پیش آیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ رات کا کھانا کھانے کیلئے ورجینیا میں واقع ایک ریسٹورنٹ پہنچیں ۔

ریسٹورینٹ میں بکنگ ان کے شوہر کے نام سے ہوئی تھی۔جب وہ اہل خانہ کے ہمراہ کھاناکھانے کے لیے ریستورانٹ پہنچی۔اور ٹیبل پر بیٹھیں تو تو ریسٹورنٹ کی خاتون مالک اسٹیفنی ولکنسن نے سارہ سینڈر سے کہا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے کام کرتی ہیں اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ ریسٹورنٹ سے فوری طور پر چلی جائیں۔جب کہ دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر نے اس واقع کے متعلق ایک ٹویٹ بھی کیا ہے۔

جس میں ان کا کہنا ہے کہ کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ہوٹل سے نکلنے کا کہا گیا تو میں خاموشی سے باہر نکل آئی۔میں ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتی ہوں۔چاہے وہ میرا سخت مخالف کیوں نہ ہو۔بہر حال وہ دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتی رہیں گی ۔