مونی رائے کی ایفا ایوارڈ تقریب میں ڈانس پرفارمنس نے دھوم مچا دی

پیر 25 جون 2018 15:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ مونی رائے کی ایفا ایوارڈ تقریب میں ڈانس پرفارمنس نے دھوم مچا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ڈرامہ سیریل ناگن کی اداکارہ مونی رائے کی ایفا ایوارڈ کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا ، اداکارہ نے گانیتعریفاں، اک دو تین، ڈسکو ڈسکو اور سیاں ٹٹیرا ٹرپی ٹرپی پر ڈانس کیا، اور ان کی ڈانس کی تصاویر اور وڈیوز نے بھی سوشل میڈیا پر دوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ پہلی بار اکشے کمار کے ساتھ فلم گولڈ میں جلوہ گرہوں گی۔۔