مقبوضہ کشمیر منصوبہ بندسازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عام ہڑتال کی گئی تمام کاروبار مراکز دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے ال آؤٹ آپریشن اور کاسو کی بحالی سے جنوبی کمشیر کے عوام کو ہراساں کیا جارہا ہے حریت قائدین

پیر 25 جون 2018 15:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انتقام گیری کے تحت آل آؤٹ آپریشن اور کاسو کو کمشیر خصوصاً جنوبی کمشیر میں بحال کئے جانے اور ایک منصوبہ سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عام ہڑتال کی گئی اس موقع پر تمام کاروباری مراکز تعلیمی ادارے اور دفارتر بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کے باوجود مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے بھارتی فوجیوں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی بھارتی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا اپنے مشترکہ بیان میں حریت قائدین سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے کہا کہ کہ آل آؤٹ آپریشن اور کاسو کی بحالی سے خصوصاً جنوبی کشمیر کے عوام کو ہراساں کیا جارہا ہے اسکے خلاف مزاحمت کررہے لوگوں پر گولیاں اور بیلٹ برسا کر خاموش کیا جارہا ہے اور مکانوں کو دھماکوں سے تباہ کیا جارہاہے قائدین نے کہا کہ وہ ان شہری کی ہلاکتوں پر خاموش تماشائی نہیں رہے سکتے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر چار نہیتے شہریوں کو بیدردی کیساتھ مارا گیا جن میں دو کمسن بچوں کا والد بھی شامل ہے قائدین نے 16جون سے جاری سرکاری فورسز کی یلغار میں جاں بحق شہریوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا