شمالی شام میں فوجی قوت کا استعمال کیا جا سکتا ہے، صدر بشار الاسد

پیر 25 جون 2018 15:10

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شمالی شام میں ان کی حکومتی عملداری کو قائم کرنے کے لیے فوجی قوت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

روسی ٹیلی ویڑن چینل این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ شمالی شام میں ان کی حکومتی عملداری کو قائم کرنے کے لیے فوجی قوت صرف اسی صورت میں استعمال کی جائے گی جب اس علاقے کے باغیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کریں گے۔ صدر اسد کے مطابق پہلے شمالی شامی حصے کے باغیوں سے مصالحت کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی عراق میں کرد فائٹرز کی تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز وسیع علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ اس تنظیم کو امریکی عسکری حمایت بھی حاصل ہی

متعلقہ عنوان :