مالی میں شکاریوں نے 32 شہریوں کو قتل کر دیا

پیر 25 جون 2018 15:10

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک گاؤں کو گھیرے میں لے کر وہاں کے 32 باشندوں کو قتل کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاریوں کے ہاتھوںقتل ہونے والے تمام افراد فولا نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس کی تصدیق مقامی ذرائع نے کی ہے۔

(جاری ہے)

مالی کی ٹابیلا پلاو ایسوسی ایشن کے صدر عبدالعزیز ڈائلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی شکاریوں نے تلاش کر کے فولا ابادی کو ٹارگٹ کیا۔ ڈائیلو کے مطابق 10 فولا باشندوں کو قاتل اپنے ساتھ بھی لے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے فولا مغربی افریقہ اور ساحلی علاقے کا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے۔

متعلقہ عنوان :