جنوبی کوریا اور شمالی کوریا ریلوے جنگلات اور شاہراہوں کے تعاون بارے مذاکرات کرینگے

پیر 25 جون 2018 15:10

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) جنوبی کوریا اور شمالی کوریا ریلوے ، سڑک اور جنگلات میں دوطرفہ تعاون کیلئے مذاکرات کرینگے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی اتحادی وزارت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کوریائی خطوں کے تین وفود ملاقات کرکے ریلوے ، سڑک اور جنگلات میں دوطرفہ تعاون کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے سیول اور پیانگ ینگ نے ان ایشوز پر یکم جون کو ہونیوالے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران مذاکرات کے لئے اکتفا کیا تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اعلامیے کے نفاذ کی کوششوں کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :