چین امریکہ تجارتی جنگ ، جرمن موٹر ساز کمپنی ڈیملر نے خالص منافعوں میں کمی کردی

پیر 25 جون 2018 15:10

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث جرمن موٹرساز کمپنی ڈیملر نے اپنے رواں سال کے خالص منافع کے اندازوں میں کمی کردی جبکہ پرتعیش گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے متبادل ذرائع پر غور کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیملر کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے چین برآمد کی جانے والی گاڑیوں پر محصولات کے نفاذ سے اس کی مرسڈیز بینز کاروں کی فروخت متاثر ہوگی جس کے باعث قبل از ٹیکس آمدنی میں کمی یقینی ہے۔

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن ڈیملر چین امریکا تجارتی جنگ سے متاثر ہونے والی حقیقی پرزے بنانے والی واحد کمپنی نہیں ہوگی بلکہ اس جنگ کے اثرات اس طرح کی دوسری بین الاقوامی کمپنیوں پر بھی مرتب ہوں گے۔بی ایم ڈبلیو کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس کے صرف الاباما پلانٹ سے چین کو صرف سپورٹس گاڑیوں (ایس یو ویز) کی برآمد متاثر ہونے سے گاڑیوں کی فروخت میں 250 ملین یورو کی کمی ہوگی۔۔

متعلقہ عنوان :