فنانس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 16ارب 59کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری

پیر 25 جون 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 16ارب 59کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے کیڈٹ کالج خاران کیلئے 16کروڑ 20لاکھ، گوادر میں ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 15کروڑ 64لاکھ، سبی رکنی روڈ کی تعمیر کے لئے 70کروڑ، بلوچستان میں تونسہ روڈ کی تعمیر کے لئے 40کروڑ، گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیمز کے لئے 9 ارب 55 کروڑ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کے لئے ایک ارب 50کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 50کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک ارب 95کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزجاری کر دیئے گئے ہیں۔

۔