ْ پاکستانی کمیونٹی منفی باتوں کے بجائے ملکی تعمیر نو میں کردار ادا کرے،علی جہانگیر صدیقی

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حالیہ حالات سے باخبر ہیں امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی تعمیر نو میں کمیونٹی کا تعاون جاری رہے گا،ریپبلکن سیاست دان ساجد تارڑ کی پاکستانی سفیر کو تعاون کی یقین دہانی

پیر 25 جون 2018 15:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) امریکا میں حال ہی میں تعینات کیے گئے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کی بحالی اور اسے دوبارہ ابھارنے کیلئے کردار ادا کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ کو اپنی اسناد پیش کرنے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حالیہ حالات سے باخبر ہیں لیکن وہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے سفارتکاری کرنے پر یقین نہیں رکھتے اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کس طرح پاکستان کی طرح چیلنجز کا لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے سامنا کیا اور خطے کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ’ ہر کسی کو پاکستان کی بحالی اور اسے دوبارہ ابھارنے کے لیے حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے اور ہم اس راستے پر گامزن ہیں‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کے خلاف منفی باتیں کرنے کے بجائے پاکستان کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح پاکستان ایک مضبوط معاشی طاقت کے طور دیکھا جاتا تھا اور اس چیز کو دوبارہ واپس لانے کے لیے آپ لوگوں کو ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا‘۔

اس موقع پر پاکستانی خطے سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سیاست دان ساجد تارڑنے پاکستانی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی تعمیر نو میں کمیونٹی کا تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک برے دور سے گزر رہے ہیں لیکن اگر ہم سخت محنت کریں تو انہیں درست راستے پر واپس لایا جاسکتا ہی

متعلقہ عنوان :