Live Updates

کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا، پی ٹی آئی نے سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا

پیر 25 جون 2018 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) تحریک انصاف کے ملتان سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے شدید احتجاج کے بعد مرکزی قیادت نے حلقہ این اے 154 ملتان سے سکندر بوسن کو جاری کیا گیا پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کارکنان گزشتہ کئی روز سے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سراپا احتجاج تھے جن کا مطالبہ تھا کہ سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لیا جائے۔شدید احتجاج اور مخالفت کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 ملتان سے جاری کردہ ٹکٹ سکندر بوسن سے واپس لے لیا۔ مذکورہ حلقے پر ٹکٹ دینے کا فیصلے بعد میں کرے گی۔ سکندر بوسن حال ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں جنہیں ملتان سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات