Live Updates

اسلام آباد، لاہور، بنوں اور کراچی کیلئے عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری

پی ٹی آئی چیئرمین 27 جون کواسلام آباد،28، 29 لاہور ،یکم جولائی بنوں اور رزمک اور2 جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے

پیر 25 جون 2018 15:08

اسلام آباد، لاہور، بنوں اور کراچی کیلئے عمران خان کے جلسوں کا شیڈول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد، لاہور، بنوں اور کراچی کیلئے عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا،پی ٹی آئی چیئرمین 27 جون کواسلام آباد،28، 29 جون کو لاہور ،یکم جولائی بنوں اور رزمک اور2 جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی سے کپتان عمران خان نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد، لاہور، بنوں اور کراچی کیلئے عمران خان کے دوروں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ 27 جون کو عمران خان اسلام آباد میں بڑے کنونشن سے خطاب کریں گے ۔28 اور 29 جون کو لاہور میں کپتان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا ۔یکم جولائی عمران خان بنوں اور رزمک کے عوام کیساتھ گزاریں گے ۔2 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف دوروزہ دورے پر کراچی روانہ ہوں گے ۔تمام مقامات پر مقامی قائدین کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات