لندن میں شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق مزید انکشافات

کیا ڈیلی میل نے کسی کے کہنے پر آرٹیکل لکھا۔۔۔سچ سامنے لانے کیلئے نواز شریف کو شاندار مشورہ دیدیا گیا، کیاسابق وزیر اعظم ایسا کر پائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جون 2018 14:02

لندن میں شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق مزید انکشافات
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف یہ آرٹیکل ڈیلی میل نے کسی کے کہنے پر تو نہیں چھاپا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کا یہ آرٹیکل ایک بہت ہی اہم وقت پر سامنے آیا ہے اور اس پر بھی ریفرنس بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں دنیا بھر میں کہیں بھی کسی کو کچھ ہو اور یہ خبر لندن کے اخباروں میں چھپ جائے، تو لوگ وہیں جا کر کیس کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ لندن میں چند ہفتوں میں ہی کیس کا فیصلہ آجاتا ہے۔

اگر نواز شریف سچے ہیں تو ان کو چاہئیے کہ وہ ڈیلی میل پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں۔ اس دعوے سے نواز شریف کو اربوں ڈالر مل سکتے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو اس سے زیادہ کا دعویٰ بھی دائر کر سکتے ہیں، اور کہہ سکتے ہیں کہ ڈیلی جیل ہماری پارٹی اور خاندان کی عزت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور میری ساکھ کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، لیکن بات یہ ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے اور ناجائز پیسے کمائے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ان کی جرأت نہیں ہے کہ وہ ڈیلی میل پر مقدمہ کریں۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار نے گذشتہ روز شریف خاندان کی ارپوں روپے جائیداد کا بھانڈا پھوڑا تھا۔برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی لندن میں موجود جائیداد کی تفصیلات جاری کی تھیں جس میں لندن کے علاقے مے فیئر میں موجود ایون فیلڈ پراپرٹیز کا ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں موجود 4 فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 1993 سے جب بھی وہ لندن آتے ہیں تو انہیں فلیٹوں میں قیام کرتے ہیں جن کی مالیت کم از کم 7 ملین پاؤنڈ ہے۔

رپورٹ میں شریف خاندان کی فلیٹوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں اور ساتھ میں ان کی مالیت بھی بتائی گئی ہے۔شریف خاندان نے لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں محلات بنا رکھے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے چار پرتعیش ترین اپارٹمنٹس پر مشتمل محل تعمیر کیا۔نواز شریف کے اس محل کی قیمت تقریباً ستر لاکھ پاؤنڈز ہے، نواز شریف نے اس محل میں اپنے دوبیٹوں، صاحبزادی اور داماد کو حصہ دار بنا رکھا ہے، نواز شریف کا محل ان جائیدادوں میں سے ایک ہے جو روسی رؤسا کے علاوہ کسی نے کھڑی نہیں کیں۔

جب کہ کیڈگن اسکوئر لندن میں 2.4 ملین برطانوی پاؤنڈ مالیت کی جائیداد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی جائیدادوں کی مجموعی قیمت تقریباً 32 ملین پاؤنڈز کے برابر ہے۔