جولائی کے عام انتخابات میں نوشکی سے بھرپور مینڈیٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرینگے، صوبائی اسمبلی حاجی میرغلام دستگیربادینی

پیر 25 جون 2018 14:18

جولائی کے عام انتخابات میں نوشکی سے بھرپور مینڈیٹ حاصل کرکے کامیابی ..
نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) کلی مشرقی قادرآبادمیں کلی مراد علی کے سربراہ حاجی میرمرادعلی خان محموزئی مینگل کی رہائش گاہ پربلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی میرغلام دستگیربادینی کی حمایت میں پروگرام منعقد کیا گیا ،پروگرام سے حاجی میرجمعہ خان بادینی,حاجی میرمرادعلی خان مینگل,حفیظ اللہ مینگل ،میرعلی آحمد مینگل ،سعیداحمدمینگل اور سمیع بلوچ نے خطاب کیا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی میر غلام دستگیربادینی ایک باکردارملنسارعوامی خدمت سے سرشار،بے داغ ماضی کے مالک مخلص غریب پرور اور انسان دوست شخصیت ہے جن کا انتخابی نشان گائے ہے، موصوف نے کچکی سے لے زاروچاہ تک کانی اور البت سے لیکر کوتل تک نوشکی کے 2 لاکھ عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے بلاامتیاز ترقیاتی کام کیے ،پورے نوشکی میں انقلابی ترقیاتی کام کر کے عوام کے دلوں میں گھر کرلیاموصوف کو بہت کم مدت میں اتنی پزیرائی ملی کہ پورا نوشکی اُن کے کاموں سے متاثر ہوا حتٰی کہ آج ہمارے سیاسی مخالفین بھی موصوف کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں جو حاجی میر غلام دستگیربادینی کی سب سے بڑی کامیابی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ نوشکی میں بسنے والے سارے قبائل آپس میں بھائی ہے اور اقلیتی برادری بھی تاریخی حوالے سے نوشکی کے باشندے ہیں اور ہم نوشکی میں نفرت اور انتقام کی فضا کو محبت بھائی چارہ اور رواداری میں تبدیل کردیا،حاجی میر غلام دستگیربادینی کا نوشکی میں عوامی رابطہ مہم گزشتہ پانچ سالوں سے جاری ہے اور انتخابات کی تیاریاں تکمیل کے قریب ہے حاجی میر غلام دستگیربادینی 25جولائی کے عام انتخابات میں نوشکی سے بھرپور مینڈیٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کریگا اور نوشکی میں ترقی کا سفر جاری رہے گانوشکی کے عوام کا محسن اور خیرخواہ حاجی میرجمعہ خان بادینی اور حاجی میر غلام دستگیربادینی ہیں جنھوں نے ترقیاتی کاموں کے ذریعے نوشکی کا نقشہ بدل کررکھ دیا،دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء سابق صوبائی و زیر بلدیات حاجی غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ 25جولائی کے عام انتخابات میں نوشکی کے عوام میرے مخالفین کو بھر پورشکست دینگے ،منتخب ہوکر عوام کی دوبارہ خدمت کرونگا،سابقہ دور میں میں نے اپنے علاقے میں دن رات ایک کرکے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی اسکیمات پر کام کروائیں جس میں پانی ،صحت ،تعلیم اور سڑکیں بنائیں جن لوگوں نے میر حمایت کی ہے ان کی دل سے قدر کرتاہوں اور آئندہ انتخابات میں منتخب ہوکر حلقہ انتخاب کے عوام مینڈیٹ کی بھر پور پاسداری کرونگا۔