فلمیں کامیاب ہونگی تو سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا ‘ اداکارندیم

پیر 25 جون 2018 14:02

فلمیں کامیاب ہونگی تو سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا ‘ اداکارندیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارندیم نے کہا ہے کہ اس وقت حالات پاکستانی فلموں کے لیے بہت سازگارہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اچھی اور معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دیں‘ اچھی کہانیوں کا انتخاب اور بہتر موضوع کی تلاش سے فلمیں عوام کے معیار پر پوری اتر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار ندیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میں اس وقت سینما انڈسٹری کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ، ہمارے سینما مالکان اگر پاکستانی فلموں کی نمائش کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے تو فلموں کا بزنس اچھا ہوگا اور لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں فلمیں دیکھنے آئیں گے۔

فلموں کی کامیابی میں فلم بینوں کا بھی اہم کردار ہے ، اگر ہمارے فلم بین بھارتی فلموں کی بجائے پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں تو ہم جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا عید پر پاکستانی فلموں کی نمائش سے فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئی ہیں ۔ فلمیں کامیاب ہوں گی تو فلموں کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :